اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بتائیں 20ارب روپے کہاں تقسیم کیے ؟
ہفتہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں احتساب کا جنازہ نکل گیا اور 95فیصد مقدمات ختم ہو گئے جن میں بڑے بڑے لوگ شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہبازشریف نے دعوی کیا کہ 20ارب روپے تقسیم کیے گئے ہیں وہ بتائیں یہ 20ارب روپے کہاں تقسیم کیے گئے۔
بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)والے کہے تھے ہم مہنگائی ختم کرنے کے لیے اقتدار میں آئے ہیں لیکن 1995سے پہلے کے جرائم ختم کر دیئے گئے اور 2ہزار 400ارب روپے معاف کر دیئے گئے۔