چین میں  42 منزلہ فلک بوس عمارت میں خوفناک آتشزدگی

332

بیجنگ:چین کے شہر چھانگشا میں ایک فلک بوس عمارت کو انتہائی خطرناک آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اس عمارت میں چین کی سرکاری ٹیلی کام کمپنی کا علاقائی دفتر بھی موجود تھا، سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی فوٹیج میں 42 منزلہ عمارت میں بڑے پیمانے پر آگ کے شعلے بھڑکتے دکھائی دے رہے ہیں جس سے سیاہ دھوئیں کے بادل نکل رہے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ کے شعلوں پر قابو پا لیا گیا ہے اور ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے فی الحال یہ واضح نہیں کہ آگ کس وجہ سے لگی۔

سرکاری میڈیا کے مطابق یہ عمارت سال 2000 میں مکمل ہوئی تھی اور یہ جنوبی وسطی چین کے صوبہ ہنان کے 10 ملین افراد کے دارالحکومت چانگشا شہر میں ایک بڑی رنگ روڈ کے قریب واقع ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سرکاری ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی چائنا ٹیلی کام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک کسی جانی نقصان کا پتہ نہیں چل سکا ہے اور مواصلاتی رابطے منقطع نہیں ہوئے ہیں۔