منافع خوروں نے عوام کی زندگی اجیرن کردی، حکومت خاموش

309
The profiteers

سکھر: حکومت اور متعلقہ محکموں کی پرسرار خاموشی ، ناجائز منافع خوروں نے غریب عوام  کی زندگی اجیرن کردی،سبزیوں، فروٹ، گوشت سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیا گیاہے جس سے شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے دیہی و شہری علاقوں بلخصوص سکھر شہر میںمصنوعی مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا ڈالی ہے حکومت اور متعلقہ محکموں کی پرسرار خاموشی کے بعد ناجائز منافع خور تاجر برادری نے سبزیوں ، فروٹ ، گوشت سمیت اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں از خود اضافہ کرنا شروع کر دیا ہے جس کے بعد غریب عوام شدید پریشانی میں مبتلا دیکھائی دے رہے ہیں۔

سکھر کے شہریوں نے سروے کے دوران بتایا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے ، حکومت اور متعلقہ محکموں کی جانب سے مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے بلند و بانگ دعوئے تو کرتی ہیں لیکن اس پر کسی قسم کا عملدر آمد ہوتا دیکھائی نہیں دیتا ہے ، منافع خور مافیا خودقیمتیں طے کر کے من پسند ریٹ وصول کر رہے ہیں ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکمے ان منافع خور مافیہ کے سامنے بے بس ہیں ر کسی بھی دوکان پر کوئی پرائسز لسٹ نظر نہیں آتی اور سبزی فروشوں کے اپنے ہی نرخ نامے ہیں ہر سبزی والاالگ الگ جو دل چاہتا ہے وہ قیمت وصول رہا ہے۔

شہری و سماجی حلقوں نے بالا حکام سمیت متعلقہ محکموں سے نوٹس لیکر منافع خور مافیہ کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میںلاکر ،دودھ، گوشت،مرغی ،مچھلی،سبزیوں سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرکے عوام کو ریلیف فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔