بچوں کو پیڈیاٹرک کووڈ ویکسین کے ٹیکے مفت لگائے جائیں گے، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ

282
کراچی:  ڈسٹرکٹ روٹریکٹ کمیٹی چیئرمین اور سی ای او ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائگنوسٹک سینٹر پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے کہاہے کہ 2.4 ملین بچوں کو پیڈیاٹرک کووِڈ ویکسین کے ٹیکے مفت لگائے جائیں گے۔
کراچی پریس کلب میں پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ ودیگر بچوں میں کووڈ ویکسی نیشن کے حوالے سے پریس کانفرنس کررہے ہیں
پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کا کہنا تھاکہ مہم کا مقصد سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے 70 سے 80 فیصد بچوں کو کورونا ویکسین لگانا ہے، یہ بات انہوں نے ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائگنوسٹک سینٹر اور روٹریکٹ ڈسٹرکٹ3271کی جانب سے کراچی پریس کلب میں پیڈس کوویڈ ویکسینیشن سے متعلق منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی پریس کانفرنس کا مقصد سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے بچوں میں کووِڈ ویکسین لگانے کی حکمت عملی کے بارے میں بریفنگ دینا تھا اس موقع پرڈسٹرکٹ روٹریکٹ ریپزیڈینٹف محمد شرجیل حبیب، ڈسٹرکٹ میڈیکل سروسز چیئر ڈاکٹر جوریہ ظفر، نمائندہ یونیسیف سنیل راجہ، ڈی ایچ او سینٹرل ڈاکٹر مظفر علی اوڈھو اور دیگر بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ اس مہم کے تحت یو ایس ایڈ کی جانب سے فراہم کردہ کورونا ویکسین پاکستان کے 5 سے 11 سال تک کی عمر کے ملین بچوں کو مفت لگائی جائے گی، مہم کا مقصد سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے 70 سے 80 فیصد بچوں کو کورونا ویکسین لگانا ہے جس کے لئے اسکولز، مدرسہ اور پارکوں میں ویکسینشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے 70 سے 80 فیصد بچوں کو عیسیٰ لیبارٹری کے تحت مفت کورونا ویکسین لگائی جائے گی
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کی وجہ سے بے شمار بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں جس کو کنٹرول کرنے کے لئے فوری اقداما ت کرنے کی ضرورت ہے، مہم میں والدین اپنے بچوں کو اس وائرس سے بچانے کے لیے بھر پور حصہ لیں کورونا ویکسین کی دوسری خوراک اکتوبر میں میں لگانے کےلئے دوبارہ مہم چلائیں گے۔
ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے حکومت سندھ، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) سندھ توسیعی پروگرام امیونائزیشن (ای پی آئی)، یونیسیف اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کی مسلسل کوششوں اور انسانی فلاح کے کام میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔