قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی کور ڈرائیو نصاب میں شامل

473

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے بعد کپتان بابراعظم کا نام بھی نصاب میں شامل ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی کور ڈرائیو اب نویں جماعت کی فزکس کے نصاب میں شامل کردی گئی ہے، جس کی نشاندہی سوشل میڈیا پر ایک صارف نے کی۔

بابراعظم اپنی بیٹنگ اور کور ڈرائیو کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں جبکہ کئی نامور کرکٹرز بھی انکے مداح ہیں، بابر کی تکنیک کے باعث انہیں اسٹیو استمھ، ویرات کوہلی اور دیگر کرکٹرز سے اوپر رکھا گیا ہے۔

انگلش ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین، لنکن کرکٹر مہیلا جے وردھنے اور آسٹریلوی فاسٹ بولر بریٹ لی بھی بابراعظم کی کور ڈرائیو کی تعریف آئی سی سی ایونٹس کے دوران کمنٹری میں کرچکے ہیں۔

قبل ازیں سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کی سوانح حیات چوتھی جماعت کی نصابی کتاب میں شامل کی گئی تھی۔