اسلام آ باد : پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے معیشت کو تب غیر مستحکم کیا جب یہ مستحکم ہو چکی تھی۔
اپنے جاری کردہ بیان میں سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ سوال ہے کہ امریکی تبدیلی حکومت کی سازش کے ذریعے بدمعاشوں کے ٹولے کو اقتدار میں لانے کا ذمہ دار کون ہے؟ یہ لوگ ملکی سیاسی استحکام کو تباہ کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ جو ان کی مخالفت کرے اس کے خلاف فسطائی کارروائیاں کر کے جمہوریت کو تباہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس ناکارہ امپورٹڈ حکومت نے معیشت کو تب غیر مستحکم کیا جب یہ مستحکم ہو چکی تھی، ہمارے دور میں پاکستان 6 فیصد سے ترقی کی طرف گامزن تھا۔
ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کی تقاریر کی نشریات کو روکنے کے لیے میڈیا کو مسخر کیا اور عمران خان کے بیانیہ کی حمایت کرنے والے صحافیوں کو پریشان کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان بدمعاشوں کو اقتدار میں لا کر پاکستان کو تباہ کرنے کا فیصلہ کس نے کیا؟