پشاور: چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید خان نے متعلقہ حکام کو حکم دیا ہے کہ تین ہفتوں میں پینا ڈول کی مارکیٹ میں دستیابی یقینی بنائیں۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس میں متعلقہ حکام سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قیصر رشید خان نے ریمارکس دیے کہ پینا ڈول مارکیٹ میں شا رٹ ہے، پینا ڈول ایسی دوائی ہے جو ہر گھر کی ضرورت ہے۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید خان نے تین ہفتے میں پینا ڈول کی مارکیٹ میں فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔
دوران سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ مہنگائی کی وجہ سے پہلے ہی عوام پریشان ہیں، حکومت عوام کی مشکلات کا کچھ احساس کرے۔