چین میں پیداواری ذرائع کی قیمتیں کم ہو گئیں

741
Global Trade

چینی حکومت کی زیرنگرانی زیادہ تر اہم اشیا کی قیمتوں میں اگست کے آخر کی نسبت ستمبر کے شروع میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

قومی بیورو برائے شماریات کے مطابق حکومت کی زیر نگرانی 50 بڑی اشیا میں سیم لیس اسٹیل ٹیوب، گیسولین کوئلہ، کھاد اور پروسیسنگ میں استعمال ہونے والی کچھ زرعی مصنوعات شامل ہیں، ان میں سے 24 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 26 کی قیمت کم ہوئی۔ ہر 10 روز میں جاری ہونے والے یہ اعدادوشمار صوبائی سطح کے 31 علاقوں میں تقریبا 2 ہزار تھوک فروش اور تقسیم کاروں سے سروے پر مبنی ہوتے ہیں۔