شکست کے قصور وار سیلکٹرز ہیں ،کامران اکمل کی ٹیم منیجمنٹ پر تنقید

270

 لاہور:پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے شکست کا ذمہ دار سیلکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کو قرار دے دیا،گزشتہ روز نجی ٹی وی پراگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ کھلاڑیوں کی آپس میں دوستی ہونی چاہیے لیکن اس کے ساتھ پر فارمنس بھی ہونی چاہیے صرف لڑکوں کوالزام نہیں دیاجاسکتا اس میں مینجمنٹ کا قصور ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز اور ٹیم میجنمٹ من مانے فیصلے کر رہے ہیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے کپتان سے کوئی بات نہیں کرتا، چیف سلیکٹر ہوں یا دیگر ذمہ دار افراد وہ کپتان سے کھلاڑیوں کی سلیکشن پر بات چیت نہیں کرتے، شعیب ملک نے فائنل ختم ہونے کے بعد ٹوئٹ کیا لیکن ہم تو کئی سالوں سے سوال اٹھاتے آ رہے ہیں عرصے سے کہ رہے ہیں پاکستان کرکٹ کو نقصان ہو رہا ہے۔

کامران اکمل نے کہا کہ الزام کھلاڑیوں پر نہیں لگایا جاسکتا، شکست کے قصور وار وہ ہیں جنہوں نے ٹیم کو منتخب کر کے انہیں ایونٹ میں بھیجا، ایسے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا جو اہل ہی نہیں تھے،انہوں نے سوال اٹھایا کہ سیلکٹرز نے کس معیار پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا؟ کس کارکردگی کی بنیاد پر انہیں ٹیم کا حصہ بنایا گیا؟ کوئی ان کا احتساب کرنے والا نہیں کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں ہے،وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ رمیزراجہ کوبات کرنا چاہیے کہ آپ کو یہ لڑکا چاہیے تو کیوں چاہیے لوگوں کو اپنی مرضی سے  نوازتے  جارہے ہیں کرکٹ کی طرف دھیان ہی نہیں ہے۔