پی ڈی ایم الیکشن سے پہلے ٹوٹ جائے گی، شیخ رشید

236
PDM will collapse

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ (ن) اور(ش )کی سیاست آرپار ہو جائیگی ۔اورپی ڈی ایم الیکشن سے پہلے ٹوٹ جائے گی۔

شیخ رشید کا اپنے ٹوئٹ  بیان میں کہنا تھاکہ گندم کی قیمت2ہزار سے4ہزار من مقرر کرناغریب کوگھاس کھانے پر مجبورکرنا ہے۔سردیوں سے پہلے ہی گیس کی شارٹ فال شرو ہوگئی ۔

ان کا کہنا تھاکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس کوبھی چندے کی ایمانداری کی یقین دہانی کرائی جارہی ہے۔نہ کوئی غیرملکی امدادملی نہ ملکی امدادکی ساکھ ہے۔عمران خان کی ٹیلی تھون دکھانے پربھی پابندی ہے۔

شیخ رشید احمد کا مزید کہنا  کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کے رونے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔اقوام متحدہ کا خطاب ایک بہانہ ہے،اصل میں نواز شریف کومنانا ہے۔(ن) اور(ش )کی سیاست آرپار ہو جائیگی اورپی ڈی ایم الیکشن سے پہلے ٹوٹ جائے گی۔اگر 2مہینوں تک سیلابی پانی نہیں نکالا تو گندم،کپاس اورگنے کی بوائی نہیں ہوپائیگی،پھر کسان کیا کریگااورغذائی بحران پیدا ہوگا۔