پشاور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ایشیا کپ 2022 کے پاک افغان میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد مداحوں نے ان کے آفیشل ٹک ٹاک اکاونٹ کی کھوج لگا لی.
شائقین کرکٹ نے فاسٹ بولر کے آفیشل ٹک ٹاک اکاونٹ کا پتہ لگا لیا،نسیم شاہ نے زیادہ تر اپنے ٹک ٹاک اکاونٹ پر مداحوں کی جانب سے ایڈیٹ کی ہوئی اپنی ویڈیوز اپلوڈ کی ہوئی ہیں.
کچھ مداحوں نے نسیم شاہ کو بہترین انداز سے اپنے ٹک ٹاک اکاونٹ کو مینیج کرنے پر سراہا جبکہ کچھ نے مشورہ دیا کہ انہیں اپنا اکاونٹ مینیج کرنے کے لیے باقاعدہ کسی سوشل میڈیا مینجر کو رکھنا چاہیے۔