لاہور،بجلی کے صارفین کو 6 ارب 43 کروڑ روپے کا ریلیف مل گیا

324
electricity shortfall

  لاہور : لیسکو نے وزیراعظم شہبازشریف کے احکامات کے مطابق(لاہورصارفین کیلیے) 30 لاکھ صارفین کو فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ریلیف فراہم کردیا ہے۔

ترجمان لیسکو کے مطابق وزارت توانائی و سیکرٹری پاور ڈویژن کی ہدایت کے مطابق تصیح شدہ بل تقسیم کردیئے گئے ہیں۔ ایف پی اے کی مد میں صارفین کو 6 ارب 43 کروڑ روپے کا ریلیف دیا گیا ہے۔

ترجمان لیسکو نے بتایا کہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے 20 لاکھ 71 ہزار صارفین کو 2 ارب 18 کروڑ 70 لاکھ روپے کا ریلیف دیا گیا جب کہ 300 یونٹ تک استعمال کرنے والے 10 لاکھ 21 ہزار صارفین کو 2 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا۔ اس کے علاوہ 46 ہزار زرعی ٹیوب ویلز کو 1 ارب 30 کروڑ روپے کا ریلیف دیا گیا۔