اسلام آباد میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ، خاتون قتل

389
ڈکیتی ،چوری اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

اسلام آباد: اسلام آباد کے تھانہ کرپا کی حدود میں خاتون کو ڈکیتی کے دوران گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

مقتولہ خاتون روبینہ شاہین اپنے گھر کی چھت پر موجود تھی کہ گلی میں شور سن کر باہر نکلی تو سامنے دیکھا کہ ایک کریانے کی دوکان پر دو نوجوان ڈکیتی کی واردات کررہے تھے۔

 ڈاکوئوں نے خاتون کو دیکھ کر اس پر سیدھی فائرنگ کردی اور خاتون سرمیں گولی لگنے کے نتیجہ میں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

 دونوں ڈاکو واردات کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی جبکہ مقتولہ خاتون کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی ہے۔