راولپنڈی، 24 گھنٹوں میں مزید 41 ڈینگی مریضوں کا اندراج، تعداد 871 ہوگئی

463

   اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر میں ڈینگی وائرس کے شہریوں پر حملے جاری  جاری ہیں، جس کے نتیجے  میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں  41 ڈینگی مریضوں کا اندراج کیا گیا جب کہ مجموعی طور پر یہ تعداد 871 ہو چکی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق بینظیر بھٹو جنرل اسپتال اور ہولی فیملی اسپتال میں 4مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔  بینظیر بھٹو جنرل اسپتال میں 78 ، ہولی فیملی میں 60  اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں 59 مریض داخل ہیں۔تینوں بڑے اسپتالوں میں کل 197 مریض زیر علاج  ہیں۔

 محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مریضوں کی اکثریت کا تعلق  دھاماں سیداں، چک جلال دین سے ہے۔ اب تک ڈینگی سے متاثر ایک مریض کی موت ہوچکی  ہے جب کہ انسداد ڈینگی مہم میں فوگنگ ، اسپرے اور لاروا سرویلنس جاری ہیں۔