اسلام آ باد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کودرپیش چیلینجز سے نمٹنے کیلئے قائداعظم کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح کے یومِ وفات پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پوری قوم آج کے دن قائدِاعظم کی مسلمانانِ برصغیر کے حقوق کی جنگ میں انتھک جدوجہد،دوراندیشی اور قائدانہ صلاحیتوں پرانہیں خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔
مجھے پورا بھروسہ ہے کہ ہم اپنے ایمان کی طاقت، اتحاد اور بھائی چارے سے اپنی صفوں میں ایسا نظم و ضبط لے کر آئیں گے کہ صرف سیلاب و معاشی مشکلات نہیں بلکہ تمام چیلینجز پرقابو پاکر قائد کےعظیم پاکستان کی منزل کو جلد حاصل کر لیں گے.راستہ دشوار ضرور ہےمگر منزل کا حصول ناممکن ہر گز نہیں.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 11, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قائدِ اعظم کی قیادت کے بغیر مسلمانوں کیلئے آزاد ریاست کاخواب کبھی شرمندہِ تعبیرنہ ہوتا۔
آج قوم کو پاکستان کو درپیش چیلینجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے بابائے قوم کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے لازوال سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی سب سے ذیادہ ضرورت ہے. معاشی مشکلات میں گھرے وطنِ عزیز کو سیلاب کی قدرتی آفت کا سامنا ہے .
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 11, 2022
انہوں نے کہا کہ آج قوم کو پاکستان کو درپیش چیلینجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے بابائے قوم کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے لازوال سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی سب سے ذیادہ ضرورت ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشی مشکلات میں گھرے وطنِ عزیز کو سیلاب کی قدرتی آفت کا سامنا ہے جبکہ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ ہم اپنے ایمان کی طاقت، اتحاد اور بھائی چارے سے اپنی صفوں میں ایسا نظم و ضبط لے کر آئیں گے کہ صرف سیلاب و معاشی مشکلات نہیں بلکہ تمام چیلینجز پرقابو پاکر قائد کے عظیم پاکستان کی منزل کو جلد حاصل کر لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ راستہ دشوار ضرور ہے مگر منزل کا حصول ناممکن ہر گز نہیں۔