اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی سیلاب متاثرین کی بے مثال معاونت پر مشکور ہیں، پاکستان کواس چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کی امدادکی ضرورت ہے۔
شدید گرمی میں سیلاب متاثرہ علاقوں اور امدادی کیپمس کے دورے کے دوران UN سیکرٹری جنرل پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کو دیکھ کر شدید حیران و پریشان رہ گئے. وہ سیلاب متاثرین کے دُکھوں کی آواز بن گئے ہیں. دنیا کو انکی موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کے حوالے سے گفتگو پر توجہ دینی چاہیئے pic.twitter.com/BW5osCBQ1N
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 11, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیانمیں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی سے دلی طور پر رنجیدہ ہیں، انتونیو گوتریس سیلاب متاثرین کی آواز بن کر ابھرے ہیں۔