کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑھتے جرائم کے خلاف پولیس اور رینجرز بے اختیار ہیں تو آرمی چیف سے بات کریں؟ ۔
ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ شہر کراچی میں اگست کے مہینے سے جرائم میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے جرائم پیشہ عناصر کو کسی نے باقاعدہ کچھ کہہ دیا ہو۔ حالات اتنے بگڑ چکے ہیں کہ موبائل فون چھیننے کے بہانے انسانی جان لے لی جاتی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے پولیس تو قیام امن میں بالکل ناکام ہو چکی تھی لیکن اب رینجرز سے بھی شکایات ہیں، پولیس افسران عوام کو بتائیں کہ انہیں کام کرنے میں کیا مشکلات ہیں عوام کو بتایا جائے کہ کتنے اہلکار سرکاری پروٹوکول اور کتنے سرکاری افسران کے گھروں پر ڈیوٹی دے رہے ہیں؟۔
ان کا کہنا تھا کہ مقامی پولیس کی بات کی جائے تو اسے لسانی رنگ دینے کی کوشش کی جاتی ہے لسانی رنگ دینے والے حکومت کی سوچ کبھی ختم نہیں ہو گی ،کراچی سمیت ہر مقام پر لوکل پولیس ہونا چاہیےکل گلستان جوہر میں قتل ہونیوالے نوجوان کے گھر جانا ہوا پولیس انہیں تنگ کررہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ رینجرز و پولیس کو اختیار نہیں تو وزیراعظم اور آرمی چیف سے بات کریں شہریوں کی جانوں کا ہرقیمت پر تحفظ ہونا چاہیے،کراچی کے عوام مکے ساتھ ظلم و ستم ہو رہا ہے کو ئی پوچھنے ولا نہیں ہے اور اگر کراچی کے یہی حالات رہے تو جماعت اسلامی احتجاج کریگی۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ پورا شہر ڈینگی کی لپیٹ میں ہے،وینٹیلیٹرز دستیاب نہیں ہیں کورونا کی وبا کے دور میں وفاقی و صوبائی حکومت نے بڑے بڑے دعوے کیے تھے مرتضیٰ وہاب تو شہر میں اسپرے نہیں کراسکتےیہ کراچی کو کیسے سنبھالیں گیں ،اس وقت ڈینگی نے بڑے پیمانے پر شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ، ڈینگی سے بچنے کا آسان راستہ یہی ہے کہ مچھرکش اسپرے کیا جائے
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت شہر کو منتخب میئر اور کونسلرز کی ضرورت ہےیہ سیاسی معاملہ نہیں اس وقت بنیادی انسانی معاملہ ہےسڑکوں کی حالت تباہ ہے،موٹر وہیکلز ٹیکس معاف کیا جائے اورنج لائن بس صرف پانچ کلومیٹر کا منصوبہ ہے جس کے زریعے بنارس پل پار کیا جاتا ہے پیپلزپارٹی کراچی کے ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک نے عوام کا جینا محال کردیا ہے جب جب گرمی ہوتی ہے لوڈشیڈنگ بڑھ جاتی ہے ،کے الیکٹرک کو قومی تحویل میں لیا جائے کے الیکٹرک کے بل سے تمام ٹیکس ختم کئے جائیں فیول ایڈجسمنٹ کے نام پر لوٹا ماری بند کی جائے۔