بھارت،پرنسپل کی طلبا سے بیت الخلا صاف کروانے کی ویڈیو وائرل

293

نئی دہلی:بھارت میں پرائمری اسکول کے طلبا سے ٹوائلٹ صاف کروانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتر پردیش کے بلیا میں پرائمری اسکول کے طالب علموں کو ٹوائلٹ کی صفائی کرتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔یہ ویڈیو سوہون کے علاقے پپرا کلا کے پرائمری اسکول کی بتائی جارہی ہے۔

ویڈیو میں طالب علموں کو ٹوائلٹ کی صفائی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کی ہدایت انہیں پرنسپل نے دی تھی۔پرنسپل نے یہ دھمکی بھی دی کہ اگر طالب علموں کے کہنے کے مطابق نہیں کیا گیا تو وہ بیت الخلا کو تالا لگا دے گا۔

https://twitter.com/AhmedKhabeer_/status/1567739265630752768?s=20&t=ORPwdf4QazLEoG5AfjmPFQ

خیال رہے کہ اسکول کی پرنسپل نے ماضی میں بھی ایسی ہی حرکت کی تھی۔بلیا کے ضلع بنیادی تعلیم افسر منیرام سنگھ نے کہا کہ انہیں ویڈیو موصول ہوئی ہے اور سوہون کے بلاک ایجوکیشن افسر لوکیش مشرا کو معاملے کی جانچ کرنے کو کہا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات کی رپورٹ آنے کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اس دوران علاقے کے بلاک ایجوکیشن آفیسر اکھلیش کمار جھا نے بھی ویڈیو دیکھی اور کہا کہ ویڈیو کی صداقت کی جانچ کی جا رہی ہے۔