چینی کی قیمت میں اضافہ، فی کلوگرام 100روپے تک پہنچ گئی

358
price of sugar

پاکستان بیورو آف شماریات (پی بی ایس) نے انکشاف کیا ہے کہ اسلام آباد میں چینی کی قیمت 100 روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی ہے۔

پی بی ایس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہےکہ راولپنڈی، پشاور اور کراچی میں 95 روپے فی کلو۔ لاہور، بہاولپور، کوئٹہ اور لاڑکانہ میں چینی کی قیمت 90 روپے فی کلو ہے۔

پی بی ایس کا کہنا ہے کہ فیصل آباد، گوجرانوالہ اور حیدرآباد میں چینی 88 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے جبکہ سرگودھا، ملتان اور بنوں میں اس وقت یہ 85 روپے فی کلو ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملک میں تباہ کن سیلاب کے باعث حالیہ ہفتوں کے دوران پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ یکم ستمبر 2022 کو ختم ہونے والے ہفتے کے لیے حساس قیمت کا اشاریہ (SPI) سال بہ سال (YoY) کی بنیاد پر 45.05 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ مذکورہ ہفتے کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینی کی قیمت میں سال رواں میں 18.20 فیصد اضافہ ہوا۔