حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اشیا پر ٹیکس چھوٹ دیدی

334

اسلام آباد : حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی اشیا پر تمام ٹیکسوں سے استثنی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وفاقی کابینہ کے سیلاب سے متعلق امدادی اشیا پر ٹیکس چھوٹ دینے کے فیصلے کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کابینہ نے 30 اگست 2022 کو ٹیکس استثنی کی منظوری دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ریلیف سے متعلق تمام سامان بشمول مچھر دانی، کشتیاں ٹیکس سے مستثنی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت خزانہ اور ایف بی آر نے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے ایس آر او بھی جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضوابط کے مطابق مخیر حضرات کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوتا ہے۔