جلد عمران خان کی فتح ہوگی، شیخ رشید

271

   راولپنڈی :سربراہ عوامی مسلم  لیگ شیخ رشید نے کہا  کہ جلد عمران خان کی فتح ہوگی۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ آج فتح جنگ عدالت میں پیش ہوا ہوں چلان عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی کیس میں مجھے نامزد کیا گیا جہاں پر میں موجود بھی نہیں تھا، آج عدالت نے کہا ہے کہ آئندہ سماعت پر فرد جرم لگائیں گے۔

 شیخ رشید نے مزید کہا کہ یہ جھوٹوں اور نااہلوں کی حکومت ہے سچ کی فتح ہوگی، جو پاکستان کی معیشت اور سیاست کو تباہ کرنے آئے ہیں برباد ہوں گے، جلد عمران خان کی فتح ہو گی۔