سعودی لڑاکا طیاروں نے امریکی بمبار طیارے کو حصار میں لے لیا

329

ریاض: سعودی عرب کی شاہی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے امریکی بمبار طیارے کو اپنی حدود سے گزرنے میں دوران پرواز سکیورٹی فراہم کی،

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی عرب کی شاہی فضائیہ کے چھ F-15SAٹائفون اور F-15Cلڑاکا طیاروں نے امریکی فضائیہ کے بی۔52 (اسٹریٹیجک)بمبار طیارے کو مملکت کی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے سکیورٹی فراہم کی

اور دوران پرواز اس کے ارد گرد اپنا حصار قائم رکھا،سعودی وزارت دفاع نے امریکی بمبار طیارے کو سکیورٹی فراہم کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بیان میں کہا ہے کہ سعودی فضائی حدود سے گزرنے کے دوران سکیورٹی فراہم کرنے کا معاملہ خطے کی سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے دونوں فضائی افواج کے درمیان جوائنٹ ایکشن سمجھوتے کا حصہ ہے،

مشرق وسطی کی فضائی حدود سے گزرنے والا امریکی بی 52بمبار طیارہ جوہری ہتھیار لے جانے کا حامل ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مملکت کی میزبانی میں سعودی مسلح افواج اور امریکی میرین کور نے لاجسٹک مشق الغضب العارم بھی کی تھی۔