پاک امریکا کثیرالجہتی تعلقات کی روایت برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں، آرمی چیف

273
multilateral relations

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ کثیر الجہتی پائیدار تعلقات کی روایت کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر خارجہ کے سینئر پالیسی مشیر  نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ کثیر الجہتی پائیدار تعلقات کی روایت کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔ ملاقات میں دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ امریکی وفد نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر دکھ کا اظہار کیا۔ امریکی وفد نے سیلاب متاثرین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کی۔ امریکی وفد نے مشکل کی گھڑی میں پاکستانی عوام کے لیے امریکہ کی حمایت کی پیشکش بھی کی۔وفد کا کہنا تھا کہ  خطے میں استحکام اور امن کے لیے پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہیں۔