اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان کو قتل کر دیا

408

رم اللہ: مغربی کنارے کے وسطی شہر رم اللہ کے نزدیک اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کوقتل کر دیا ہے۔فلسطین کی وزارت صحت نے جمعرات کے روز ایک مختصر بیان میں کہا کہ یہ شخص جس کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی ہے

بیت اللہ میں اسرائیلی فوجی چوکی کے قریبی گاں بیتین میں اسرائیلی فوجیوں کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوا ہے۔فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی سیکورٹی فورسز کو مطلوب فلسطینیوں کی گرفتاری کیلئے اسرائیلی فوج کی

ایک فورس نے معمول کے مطابق علاقے میں چھاپہ مارا جس کے دوران درجنوں نوجوانوں نے فوجیوں پر پتھرا شروع کر دیا۔اسرائیلی میڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک فلسطینی نوجوان نے پتھر مار کر ایک فوجی کا چہرہ زخمی کر دیا

جس سے فوجیوں کے ہاتھوں اس کی موت ہو گئی۔اسرائیل کے خلاف حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں فلسطینیوں کی گرفتاری کیلئے اسرائیلی فوج مغربی کنارے کے کئی قصبوں اور دیہات پر روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مار رہی ہے۔