عمران خان کب تک لاڈلا رہےگا؟ ضمنی الیکشن ملتوی ہونے پر بلاول کا ردعمل

265

اسلام آباد: ملک کے 13 حلقوں میں ضمنی الیکشن ملتوی ہونے پر چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ردعمل سامنے آگیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کب تک لاڈلا رہےگا ؟ ملتان اور کراچی کے میرے امیدوار ضمنی الیکشن اچانک ملتوی کیے جانے پر مایوس ہیں

 ضمنی الیکشن کے لیے پی پی امیدوار اپنے حلقوں کی خدمت کے لیے بے تاب ہیں، ضمنی الیکشن والے حلقوں میں طویل عرصے سے نمائندگی نہیں ، آخری لمحات میں پی ٹی آئی کو الیکشن سے بھاگنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

 بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان کب تک لاڈلا رہےگا ؟ ملتان اور کراچی کے میرے امیدوار ضمنی الیکشن اچانک ملتوی کیے جانے پر مایوس ہیں۔ بلاول کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن کے لیے پی پی امیدوار اپنے حلقوں کی خدمت کے لیے بے تاب ہیں، ضمنی الیکشن والے حلقوں میں طویل عرصے سے نمائندگی نہیں ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ آخری لمحات میں پی ٹی آئی کو الیکشن سے بھاگنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔خیال رہے کہ ملک کے مختلف حلقوں میں 11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کردیےگئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کی صرف پولنگ کی تاریخوں کو ملتوی کیا گیا ہے، ضمنی الیکشن کے باقی مراحل شیڈول کے مطابق ہوں گے۔