ہم کسی انکوائری سے نہیں ڈررہے ، سیاسی پارٹی کو  الیکشن کمیشن  ڈیل کرتا ہے ، اسد قیصر

230

پشاور: رہنما پاکستان تحریک انصاف وسابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہم کسی انکوائری سے نہیں ڈررہے ، سیاسی پارٹی کو  الیکشن کمیشن  ڈیل کرتا ہے ، ہمیں سوالنامہ دیا گیا جس میں 16سے 17سوالات ہیں، لیگل ٹیم سے مشورہ کرکے جواب دوں گا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز  ایف آئی اے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہم کسی انکوائری سے نہیں ڈررہے ، سیاسی پارٹی کو  الیکشن کمیشن  ڈیل کرتا ہے ، ہمیں سوالنامہ دیا گیا جس میں 16سے 17سوالات ہیں، لیگل ٹیم سے مشورہ کرکے جواب دوں گا ، پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی اس وجہ سے نہیں آرہات ھا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم  پر سیاسی دباؤ ڈالا جارہا ہے ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا جلسہ ہر دن پہلے سے بڑا ہوتا ہے ، چارسدہ اور مردان میں  بھی جلسہ کریں گے ، رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اسوقت کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ۔