اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ( ن) کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مشکل فیصلے کر کے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نام نہاد احتساب کا عمل کئی سالوں سے چل رہا ہے، سابق چیئرمین نیب کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، پٹرول قیمت کے 12 حصہ ہوتے ہیں جس میں سے 10 عالمی مارکیٹ سے منسلک ہوتے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدے کئے تھے جو عوام کو بھگتنا پڑ رہے ہیں لیکن ہم مشکل فیصلے کرکے ہی ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کریں گے۔ملک میں نئے الیکشن سے متعلق سوال پر لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت کی مدت مکمل ہونے پر ہی الیکشن ہوں گے