سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، صادق سنجرانی 

419

 تمبو:چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے وفاقی  حکومت سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کررہی ہے ،ملک میں تین کروڑ سے زائد افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں دو ہزار ارب کی فصلیں تباہ ہوئی ہیں روڈ اور ریلوے نیٹ ورک پر کام جاری ہے جلد ہی بحال کر دئے جائیں گے،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی انتظامیہ نصیرآباد کی جانب سے سوشل ویلفئر دارالعمان ڈیرہ مراد جمالی میں بنائی گئی خیمہ بستی کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ،ان کے ہمراہ سینٹرز مولانا عبدالغفور حیدری،سید مشاہد حسین،خان آف قلات پرنس عمر احمد زئی نصیب اللہ بازئی اور ثنا جمالی بھی تھے

اس سے قبل چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو کمشنر نصیرآباد بشیر بنگلزئی اور ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے سیلابی صورتحال کے متعلق بریفننگ دی اور چیئرمین سینٹ نے محکمہ ہیلتھ نصیرآباد،اور لائیو اسٹاک کی جانب سے لگائی گئی

میڈیکل کیمپ، اور یونیسیف کی جانب سے بنائی گئی عارضی اسکول کا بھی دورہ کیا اسکول کے طلبہ وطالبات سے سبق سنا اور ان میں کھلونے تقسیم کئے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ

اس وقت پورے ملک میں سیلابی اور ایمرجنسی کی صورتحال ہے جس سے نمٹنے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ خاص کر پاک فوج میدان میں کام کررہی ہے اور سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرتے ہوئے انہیں ٹینٹ،راشن سمیت دیگر سامان فراہم کررہے ہیں

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ بھائیوں کے حالات دیکھنے اور ان کی بحالی کے لئے کیئے گئے کاموں کا جائزہ لینے کے لئے سینٹرز کے ہمراہ جائزہ لے رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے بعد اب سندھ میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے 3کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جن کی مکمل بحالی کے لئے وقت لگے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دوست ممالک سیلاب متاثرین کے لئے بڑے پیمانے پر تعاون کررہے ہیں

جن کے ہم مشکور ہیں ،صادق سنجرانی نے کہا کہ ملک میں سیلاب بڑے پیمانے پر تھا مگر اس کے نقصانات بہت ہی کم ہوئے ہیں ،ایک سوال کے جواب میں چیئرمین صادق سنجرانی نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان قدوس بزنجو کوئٹہ میں بیٹھ کر سیلاب متاثرہ اضلاع کے متاثرین کے لئے سامان بھجوانے میں مصروف عمل میں کیونکہ وی آئی پی موومنٹ سے انتظامیہ سیلاب متاثرین کو چھوڑ کر وی آئی پی کے پروٹوکول میں بزی ہو جاتے ہیں

انہوں نے کہاکہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے مخیر حضرات کام کررہے ہیں مگر مزید انہیں دل کھول کر کام کرنا چائیے۔