مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کی درخواست دائر کردی

633

نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں دوبارہ درخواست دائر کردی ہے۔

مسلم لیگ ( ن) کی رہنما مریم نواز نے اپنے پاسپورٹ کی واپسی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ 4 سال سے انکا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے جبکہ نیب  چوہدری شوگر مل کا چالان عدالت میں پیش نہیں کر سکا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ طویل عرصے کے لیے کسی شخص کو اس کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، عدالت پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت نے میرٹ پر ضمانت منظور کی۔سابق صدر پرویز مشرف اور ایان علی کے کیسز کے فیصلے اس کی نظیر ہیں۔عدالت سےاستدعا ہےکہ پاسپورٹ واپس کرنے کے احکامات جاری کرے۔