اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی وخصوصی اقدامات اسد عمر اور پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد احمد چوہدری نے توہین الیکشن کمیشن وچیف الیکشن کمشنر نوٹس کا جواب جمع کروانے کے لئے مزید وقت مانگ لیا۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنمائوں کوجواب جمع کروانے کے لئے مزید وقت دینے یا نہ دینے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ الیکشن کمیشن نے قراردیا ہے کہ باقاعدہ حکم جاری کیا جائے گا کہ جواب جمع کروانے کے لئے مزید وقت دینا ہے یا نہیں۔
رکن الیکشن کمیشن سندھ نثار احمد درانی کی سربراہی میں شاہ محمد جتوئی، بابر حسن بھروانہ اور جسٹس (ر)اکرام اللہ خان پر مشتمل چار رکنی بینچ نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو جاری توہین الیکشن کمیشن اور الیکشن کمشنر کے نوٹسز پر سماعت کی۔ د