اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 26 سوالات پر مشتمل سوالنامہ دے دیا۔
اسد قیصر سے تفصیلی شناخت، پیشہ، سیاست شروع کرنے کی تاریخ سمیت تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ایف آئی اے نے اسد قیصر سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی میں کب شمولیت اختیار کی اور اس سے پہلے کیا کرتے تھے؟
ایف آئی اے کی جانب سے سوال کیا گیا کہ جب سیاست میں آئے تو اس وقت ذریعہ معاش کیا تھا اور اب کیا ہے؟ نجی بینک کے اکائونٹس کو پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں مسترد کیا۔
اسد قیصر سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ اسے اپنا اکائونٹ تسلیم کرتے ہیں؟ اکائونٹس کھولنے کا مقصد کیا تھا؟ کیا ان اکائونٹس میں باہر ممالک سے فنڈز آئے ہیں؟ ۔ایف آئی اے کی جانب سے یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ کیا آپ نے ان اکائونٹس کو الیکشن کمیشن میں ظاہر کیا تھا؟ اکائونٹس کون چلاتا تھا اور چیک پر کون دستخط کرتا تھا؟،اس کے علاوہ ایف آئی اے نے اسد قیصر سے ٹیکس گوشوارں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔