راجن پور:ضلع راجن پور کے شہر فاضل پور کا ریلویٹریک 22 روز بعد بھی بحال نہ ہوسکا۔ سیلابی ریلے سے ریلوے ٹریک کا 2 سو میٹر حصہ بہہ گیا تھا جو کہ 22 روز گزرنے کے باوجود بھی بحال نہیں کیا جاسکا ہے۔
دوسری جانب پشاور سیکراچی ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے جس سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ادھر راجن پور کی تحصیل روجھان کے متاثرین کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں سے پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی، جس سے علاقے میں وبائی امراض میں اضافہ ہورہا ہے۔