لندن:برطانیہ کی 47سالہ خاتون وزیر خارجہ لز ٹرس مخالف امیدوار رشی سنک کو واضح شکست دیکر برطانیہ کی نئی وزیراعظم بن گئیں
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں وزیر اعظم کے چناو کے لیے ہونے والے الیکشن میں لز ٹرس نے میدان مارلیا، ان کے مدمقابل سابق وزیر خزانہ 42سالہ رشی سنک تھے،وزیر خارجہ رہنے والی لز ٹرس کنزرویٹو کی چوتھی اور ملک کی تیسری خاتون وزیراعظم بن گئیں ان سے قبل تھریسامنے اور مارگریٹ تھیچر ملک کی خاتون وزیراعظم رہ چکی ہیں۔
ملک کی نئی وزیراعظم کا انتخاب ووٹ دینے کے اہل 2لاکھ ٹوری اراکین کے ذریعے کیا گیا جس میں آغاز سے ہی لز ٹرس کو اپنے مدمقابل امیدوار رشی سنک پر سقبت حاصل رہی تھی اور حتمی نتیجہ بھی لز ٹرس کے حق میں ہی آیا۔
وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں لز ٹرس نے الیکشن کو سخت جدوجہد کا مقابلہ قرار دیا اور اس کے لیے مخالف امیدوار رشی سنک کا شکریہ بھی ادا کیا اور ملک میں سیاسی بحران کے خاتمے کا عہد کیا،خیال رہے کہ بورس جانسن کو کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد جولائی میں مستعفی ہوگئے تھے اور اب وہ کل ملکہ الزبتھ سے ملنے اسکاٹ لینڈ جائیں گے تاکہ باضابطہ طور پر اپنا استعفی پیش کر سکیں۔