قوم یوم دفاع منا رہی دوسری طرف ایک شخص اداروں پر حملہ آور ہے، خورشید شاہ

358

 اسلام آباد:وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید احمد شاہ نے کہاہے کہ ایک طرف قوم یوم دفاع و شہداء منا رہی دوسری طرف ایک شخص اداروں پر حملہ آور ہے۔

خورشید شاہ نے کہاکہ یوم دفاع و شہداء پر مادر وطن کے سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ایک طرف قوم یوم دفاع و شہداء منا رہی دوسری طرف ایک شخص اداروں پر حملہ آور ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان کا اداروں پر حملہ آور ہونا افسوسناک اور قابل مذمت ہے،محض اپنی حکومت ختم ہونے پر یہ شخص ملک و فوج کو کمزور کرنے پر تلا ہوا ہے، سیکھنا ہے تو پیپلز پارٹی سے سیکھو، جس نے جانیں دیں مگر سیاسی جدوجہد جاری رکھی۔

خورشید شاہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے کبھی کسی ایشو کو ذاتی لڑائی میں تبدیل نہیں کیا اور ادارے کو کمزور نہیں ہونے دیا، عمران خان اور اس کے حواری بہت بڑی غلطی کر رہے، اس سے صرف دشمن خوش ہو رہا،یہ روش نہ چھوڑی گئی تو پھر حکومت اداروں کی بے توقیری روکنے پر مجبور ہو گی۔