کراچی:پاکستان ٹیبل ٹینس کھلاڑی حور فواد ورلڈ رینکنگ میں شرکت کے لیے تھائی لینڈ کے شہر بینکاک روانہ ہوگئیں ۔
13 ستمبر سے شروع ہونے والے مقابلوں سے قبل حور تھائی لینڈ کی نیشنل ٹیم کے ساتھ ایک ہفتے کے کیمپ میں بھی شرکت کریں گی مقابلوں میں انڈیا، ہانگ کانگ، سری لنکا، جاپان، کوریا، تائیوان، اور دیگر ملکوں سے کھلاڑی بھی شرکت کریں گے.
تھائی لینڈ روانگی سے قبل حور فواد کا کہنا تھا کہ اس قسم کے مقابلوں میں شرکت میرے لیے فخر کی بات ہے انہوں نے مزید کہا کہ میری خواہش ہےمیں اولمپک میں پاکستان کے لئے میڈل حاصل کروں.