بیجنگ:سائبر سیکیورٹی محققین نے خبردار کیا ہے کہ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹِک ٹاک کو مبینہ طور پر ہیک کیے جانے کی ایک کوشش میں ایک ارب لوگوں کا ڈیٹا سامنے آنے کا امکان ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیٹا لیک ہونے کے متعلق رپورٹس پہلے مشہور ہیکنگ فورم پر سامنے آئیں جس میں ہیکرز نے ایک غیر محفوظ سرور میں داخل ہونے کا دعوی کیا جس میں ٹِک ٹاک صارفین کی ذاتی معلومات موجود تھیں۔
رپورٹس کی تصدیق اس وقت ہوئی جب مائیکروسافٹ کی جانب سے ٹِک ٹاک کی اینڈرائیڈ ایپ کی کمزور سیکیورٹی کے متعلق انتباہ جاری کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ حملہ آور ایک لنک کے ذریعے صارفین کے اکائونٹ تک پہنچ سکتے ہیں۔مبینہ ہیکروں نے دعوی کیا کہ انہیں ٹِک ٹاک صارفین کے تقریبا 34 جی بی ڈیٹا تک رسائی حاصل ہے۔
اگینسٹ دی ویسٹ نامی ایک صارف نے بریچ فورمز کے میسج بورڈ پر لکھا ہم نے فیصلہ کرنا ہے کہ اس کو(ڈیٹا کو) ہمیں بیچنا ہے یا عوام میں جاری کرنا ہے۔مزید بتایا کہ تقریبا 1.37 ارب اکانٹس کا ڈیٹا حاصل کیا ہے۔ ان اکانٹس کا تعلق دنیا بھر سے ہے۔ اس ڈیٹا میں بڑی مقدار میں کم عمر لوگوں کا مواد موجود ہے۔