سکھر بیراج کے 2 گیٹ ناکارہ ہو گئے، سیلاب کے دوران گیٹ کھل نہ سکے

296

کوٹری بیراج میں اونچے درجے کی سیلابی صورتِ حال برقرار،پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ۔صوبہ سندھ کے کوٹری بیراج میں اونچے درجے کی سیلابی صورتِ حال برقرار ہے۔کنٹرول روم کے مطابق کوٹری بیراج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

کوٹری بیراج اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 6 لاکھ 4 ہزار 147 کیوسک ہے۔بیراج سے ڈائون اسٹریم میں پانی کا اخراج 5 لاکھ 84 ہزار 372 کیوسک ہے۔کنٹرول روم نے بتایا کہ کوٹری بیراج میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 100 کیوسک پانی کا اضافہ ہوا ہے۔کنٹرول روم نے مزیدبتایا کہ منچھر جھیل سے پانی کوٹری بیراج پہنچنے پر پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہو گا۔سکھر بیراج کے 2 گیٹ ناکارہ ہو گئے ہیں، بڑے سیلاب کے دوران گیٹ ہی کھل نہ سکے۔

تفصیلات کے مطابق سکھر بیراج کے 2 گیٹ ناکارہ ہو گئے ہیں، گیٹ نمبر 4 اور گیٹ نمبر 6 کوششوں کے باوجود کھل نہ سکے۔ذرائع نے بتایاکہ گیٹ نہ کھلنے پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آنے کی صورت میں بڑا نقصان ہو سکتا تھااور گیٹ بند ہونے کے باعث پانی کے اخراج میں دشواری کا سامنا ہوا۔بیراج کے تمام دروازے خستہ حالی کا شکار ہیں، دو سال سے بیراج کے دروازوں کی تبدیلی کا عمل جاری ہے، اور صرف ایک دروازے کو تبدیل کیا جا سکا ہے۔

a