لاہور: اینٹی کرپشن نے زمین کی غیر قانونی فروخت کے کیس میں شیخ رشید اوپر الزام ثابت نہ ہونے پر کلین چٹ دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شیخ رشید کی اینٹی کرپشن لاہور میں طلبی کے نوٹس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جہاں شیخ رشید عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نازیہ حسین عدالت میں پیش ہوئیں اور شیخ رشید کو ایک نیک اور شریف انسان کے طور پر گواہی دے کر عدالت سے بچالیا۔
وکیل اینٹی کرپشن نے کہا کہ شیخ رشید کی حد تک الزام ثابت نہیں ہوا، وکیل شیخ رشید نے کہا کہ اینٹی کرپشن کے بیان کی روشنی میں اب ہماری درخواست غیر موثر ہو گئی ہے۔ عدالت نے شیخ رشید کی درخواست اینٹی کرپشن کے بیان کی روشنی میں نمٹا دی۔
بعدازاں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ یہ حکومت ناکام، مجبور اور بے بس ہے، یہ اب 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن سے بھی بھاگیں گے۔