اسلام آباد:وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان اب براہ راست فوج اور فوجی قیادت پر کیچڑ اچھال رہے ہیں اور زہریلے الزامات لگا رہے ہیں۔
وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری بیان میں کہا کہ عمران نیازی کی اداروں کوبدنام کرنے اور ان کے خلاف نفرت پھیلانے کی انتہائی قابل مذمت مہم ہرروز نئی انتہا کو چھو رہی ہے۔
Imran Niazi’s despicable utterances to malign institutions are touching new levels every day. He is now indulging in direct mud-slinging & poisonous allegations against Armed Forces & its leadership. His nefarious agenda is clearly to disrupt & undermine Pakistan.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 5, 2022
شہباز شریف نے کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اب فوج اور فوجی قیادت کے بارے میں براہ راست کیچڑ اچھال رہے ہیں اور زہریلے الزامات لگا رہے ہیں۔
عمران خان کا مذموم ایجنڈا واضح طورپر پاکستان کو نقصان پہنچانا اور کمزور کرنا ہے۔