کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی ملک موسمیاتی تبدیلی کے عفریت کا تنِ تنہا مقابلہ نہیں کرسکتا، یہ ایک عالمگیر مسئلہ ہے۔
قمبر کوٹ میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سیلاب زدگان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب پریشانی کا سبب بنا ہے مگر پاکستان بہادر لوگوں کا وطن ہے، ہم ہمت نہیں ہاریں گے اور اس قومی آفت سے مل کر نکلیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستانیو!یہ وقت متحد ہوکر دنیا کو یہ پیغام دینے کا ہے کہ ہم ہر مشکل کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں