ایران کا اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورک کی گرفتاری کا دعوی

368
 ایران کا اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورک کی گرفتاری کا دعوی

تہران:ایران کے صوبہ مازندران کے جنرل انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ نے بہائی تنظیم کے 12 ارکان کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے جن پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ انٹیلی جنس کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس تنظیم کے دو رہ نمائوں کو اسرائیل میں “بیٹوین جسٹس آرگنائزیشن” میں تربیت دی گئی تھی۔

ایک ماہ قبل ایرانی میڈیا نے پانچ افراد پر مشتمل ایک اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورک کی گرفتاری کی اطلاع دی تھی۔پانچ مشتبہ افراد اس سیل کے سربراہ اور اس کے چار معاونین ہیں، سبھی اسرائیل کے لیے کام کرتے ہیں اور موساد کے سربراہ سے رابطے میں ہیں۔

رپورٹ میں مشتبہ افراد کی قومیتیں ظاہر نہیں کی گئیں اور نہ ہی مبینہ سازشوں کے اہداف کی وضاحت کی گئی۔ یہ واضح نہیں ہے کہ اس گروہ کو کب گرفتار کیا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ ایران وقتا فوقتا ایسے لوگوں کو حراست میں لینے کا اعلان کرتا رہتا ہے جن پر امریکا اور اسرائیل سمیت بیرونی ممالک کے لیے جاسوسی کرنے کے الزامات عاید کیے جاتے رہے ہیں مگر تہران ان الزامات کے لیے ثبوت پیش نہیں کرسکا ہے۔