نئی دہلی:بھارتی ارب پتی اور ٹاٹا کے سابق چیئرمین سائرس مستری ممبئی کے قریب کار حادثے میں ہلاک ہوگئے،
پولیس کے مطابق 54سالہ سائرس مستری مرسڈیز کار پر احمد آباد سے ممبئی جا رہے تھے کہ راستے میں انکی گاڑی کو حادثہ پیش آیا،انکی کار سوریہ ندی کے پل پر ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی، حادثے میں انکے ساتھ سفر کرنے والا ایک اور شخص بھی ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے ،کچھ عرصہ قبل ٹاٹا سنس نے حیرت انگیز طور پر سائرس مستری کوکمپنی کے چیرمین کے عہدہ سے ہٹاکر ان کی جگہ رتن ٹاٹا کو 4ماہ کے لئے عارضی چیئرمین مقرر کیا تھا،سائرس مستری نے 29دسمبر2012کو رتن ٹاٹا کی جگہ اس کمپنی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا تھا،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سائرس مستری کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔