سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پرعزم، امدادی رقم 70 ارب کردی ہے، وزیراعظم

250
Determined to restore

شہدادکوٹ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے سیلاب متاثرین کے لئے امداد کی رقم 28 ارب سے بڑھا کر 70 ارب روپے فیصلہ کیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا  کہ ہر متاثرہ خاندان تک شفاف طریقے سے امداد پہنچے گی، سیلاب سے فصلیں تباہ ہوگئیں، لوگ بے گھر ہوئے ہیں، عالمی برادری کی طرف سے امداد کاشکریہ اداکرتے ہیں۔ پیر کو  وزیراعظم نے سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کا دورہ کیا اور متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔ بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ بھی وزیراعظم شہبازشریف کیساتھ تھے، اس دوران وزیراعظم کو سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے سیلاب متاثرین کے لئے امداد کی رقم 28 ارب سے بڑھا کر 70 ارب روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہر متاثرہ خاندان تک شفاف طریقے سے امداد پہنچے گی، سیلاب سے فصلیں تباہ ہوگئیں، لوگ بے گھر ہوئے ہیں، عالمی برادری کی طرف سے امداد کاشکریہ اداکرتے ہیں، یہ وقت سیاست کا نہیں سیلاب متاثرین کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

امدادی کیمپ کے دورے کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقے کا فضائی جائزہ لیا ہے، ہر طرف پانی ہی پانی ہے، سیلاب سے بہت تباہی ہوئی ہے، سندھ حکومت متاثرین کی مدد کے لئے دن رات کام کر رہی ہے،وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر متاثرین کی مدد کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گی۔

وزیراعظم کاکہنا تھا کہ حکومت نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو 25 ہزار روپے کی امداد کاسلسلہ بلوچستان سے شروع کیا، تمام متاثرہ علاقوں میں امداد کے لئے 28 ارب روپے مختص کئے گئے تھے لیکن سیلاب سے متاثرہونے والے خاندانوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اس لئے وفاقی حکومت نے یہ رقم 70 ارب روپے تک بڑھانے کافیصلہ کیا ہے۔