سیلاب متاثرین کی امداد لے کر فرانسیسی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

279

اسلام آباد:سیلاب متاثرین کے لئے فرانسیسی طیارہ امدادی سامان لے کر اسلام آباد پہنچ گیا ۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل نے فرانسیسی طیارے کے عملے انجینئرنگ ٹیم اور ان کے ہمراہ آنے والے فرانسیسی سفیر کا استقبال کیا۔وفاقی وزارت صحت قادر پٹیل نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں فرانس حکومت اور عوام کا دل سے مشکورہیں، فرانسیسی سفیر اپنے ملک جا کر امدادی سامان کے ہمراہ پاکستان تشریف لائے۔ انہوں نے کہا کہ امدادی سامان میں سیلابی پانی نکالنے والے بڑ ے بڑے پمپ بھی شامل ہیں، فرانس کی جانب سے ڈاکٹرز اور ٹریننگ دینے والے ماہرین بھی ساتھ ہیں، دونوں ممالک میں سفارتی سطح پر دیرینہ تعلقات ہیں، ڈاکٹرز کی ٹیمیں اور تربیتی سٹاف بھی امدادی سامان کے ہمراہ موجود ہیں۔پورا ملک سیلاب کی زد میں ہے، سندھ اور بلوچستان میں بہت تباہی ہوئی ہے، سیلاب کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان میں صحت کا نظام شدید متاثر ہے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی،لوگوں کے دکھوں کا مداو اکرنے کیلئے ہم سب کو مل کر آگے آنا ہوگا۔