کویت سٹی: کویت میں غیرملکیوں کے لیے ملازمت کے دروازے بند ہونے لگے اور مزید 30 غیر ملکی ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ، جن کی جگہ کویتی شہریوں کو ملازمتیں دی جائیں گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویت کی وزارت انصاف نے اپنے شہریوں کے لیے ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے ملک کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر پہلے مرحلے میں30 غیر ملکیوں کی خدمات ختم کر دی ہیں جن کی جگہ کویتیوں کو رکھا جائے گا۔
وزیر انصاف جمال الجلاوی نے کویت میں ملازمتیں دینے اور شہریوں کو بااختیار بنانے کے منصوبے کی نقاب کشائی کی۔اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ وزیر کی ہدایات میں سرکاری ملازمت ایجنسی، سول سروس کمیشن کی طرف سے جاری کردہ 2017 کے فرمان کے تحت متبادل منصوبے کے تحت آنے والی ملازمتوں میں غیر کویتی ملازمین کے معاہدوں کو آگے بڑھنے سے روکنے اور تیزی سے ختم کرنے کی ضرورت شامل ہے تاہم یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ وزارت میں کتنے غیر ملکیوں کو تبدیل کیا جائے گا۔