اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور سابق وفاقی وزیر فواد چو ہدری کا ٹوئٹر اکائونٹ ہیک ہو گیا ہے، مولانا فضل الرحمن کے انتقال کی خبر شیئر کی گئی ہے،جس کی تصدیق فواد چوہدری کی جانب سے خود کی گئی ہے۔
ٹوئٹراکائونٹ ہیک ہونے کے بعد فواد چوہدری کے اکائونٹ سے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے انتقال کی خبر شیئر کی گئی تھی جس کے سکرین شاٹس سوشل میڈیا پر تاحال وائرل ہیں۔
جبکہ پروفائل پکچر پر بھی مولانا کی تصویر لگا دی گئی تھی تاہم اب سابق وفاقی وزیر کا ٹوئٹر اکائونٹ واپس بحال ہو گیا۔ اس سے پہلے بھی شہباز گل سمیت کئی رہنمائوں کے ٹوئٹر اکائونٹس ہیک ہو چکے ہیں۔
ہیکرز نے پی ٹی آئی رہنما کے اکاؤنٹ سے یہ بھی ٹوئٹ کیا کہ ‘میں جھوٹا ہوں، میرا اکاؤنٹ ہیک نہیں کیا گیا’۔
اس کے علاوہ ہیکرز نے فواد چوہدری کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی تصویر بھی تبدیل کرکے فضل الرحمان کی لگا دی تھی اور کور فوٹو پر مریم نواز اور نواز شریف کی تصویر لگائی گئی تھی۔