بیجنگ:چین نے زرعی خدمات کی تجارت کو فروغ دینے کے لیے کوششوں کو تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
زراعت ودیہی امور کی وزارت کیعہدیدار ما یو شیانگ نے چائنہ انٹرنیشنل فیئرٹریڈ ان سروسز2022 کے موقع پر ہونے والے ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی خدمات کی تجارت سے مراد زراعی خدمات کی فروخت یا خریداری کی سرحد پار تجارت ہے۔
مایو کا کہنا تھا کہ عالمی غذائی تحفظ میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے، زرعی صنعت کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور سپلائی چین کو ہموار کرنے کے لیے زرعی شعبے میں خدمات کی تجارت کو فروغ دینے کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔
ان کاکہند تھا کہ زرعی خدمات کی تجارت سے متعلقہ منصفانہ، شفاف اور معقول قواعد وضع کرنے اور جدت کے ساتھ تجارت کے معیار کو بہتر بنانے کی کوششوں پر زور دیا۔