تائیوان کیلئے اسلحہ پیکیج کی منظوری، چین کی امریکا کو دھمکی

456
Chinese balloon

واشنگٹن: تائیوان کے لئے امریکا کی جانب سے اسلحہ پیکج منظور ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے چین نے کہا ہے کہ امریکا تائیوان کو اسلحہ پیکج منسوخ کرے یا جوابی اقدامات کے لئے تیار رہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ اسلحہ پیکیج امریکا چین تعلقات کو شدید خطرے میں ڈالے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حالات کی روشنی میں چین جائز اور ضروری جوابی اقدامات کرے گا۔واضح رہے کہ امریکا نے تائیوان کے لیے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر کے ہتھیاروں کا اعلان کیا ہے۔ امریکی اسلحہ پیکیج میں 66 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مالیت کا ریڈار سسٹم بھی شامل ہے۔