مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2فلسطینی نوجوان شہید

494

غزہ: مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسزنے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا ، دونوں نوجوانوں کومقبوضہ مغربی کنارے میں گھروں پرچھاپوں کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔

اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں جام شہادت نوش کرنے والے نوجوانوں کی عمریں 25اور26سال تھیں، اسرائیلی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے متعدد فلسطینیوں پر تشدد کیا اور انہیں گرفتار کرلیا۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی دہشتگردانہ کارروائی میں فلسطینیوں کے گھروں کوبھی نقصان پہنچایا گیا۔