غذر: وزیراعظم وزیراعلی شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچے جہاں امدادی کارروائیوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔
وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے گلگت کے سیلاب سے متاثرہ ضلع غذر کے گاوں بوبر کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے سے متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے متاثرین کی آبادکاری میں بھرپور تعاون کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔